ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے نئے نویلے جوڑی اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ممبئی میں اپنے خوابوں کا محل ڈھونڈلیاہے جہاں یہ دونوں ساتھ رہیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم رام لیلا کے رام اور لیلا کافی عرصے سے گھر کی تلاش میں تھے تاہم اب انہوں نے بھارت
کے شہر ممبئی میں واقع جوہو کے قریب اپنے خوابوں کا محل خرید لیا ہے جس کی قیمت 50کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ رنویر اور دپیکا نے اپنے نئے گھر میں آرائشی کام شروع کروادیا ہے جس کے مکمل ہو نے تک یہ دونوں رنویر سنگھ ہاؤس میں رہیں گے۔