اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایک اور معروف بھارتی اداکارہ کینسر کے مرض میں مبتلا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) رواں برس کئی معروف بھارتی اداکارہ سنگین بیماریوں میں مبتلا ہوئے، اداکار عرفان خان، اداکارہ سونالی باندرے، اداکار آیوشمن کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ کشیپ کو کینسر لاحق ہوا۔ علاوہ ازیں رشی کپور بھی کسی نامعلوم بیماری کے باعث بھارت سے امریکا منتقل ہو چکے ہیں، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے ذریعے سامنے آنیوالی افسوس ناک خبر کے مطابق بولی وڈ کی

سینیئر اداکارہ 61 سالہ نفیسہ علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔’صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری، یملا پگلا دیوانہ اور میجر صاحب‘ سمیت دیگر کئی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی نفیسہ علی نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا کہ انہیں تیسرے درجے کی کینسر لاحق ہو گئی۔اداکارہ نے اپنی بہترین دوست اور کانگریس پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی کی ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان میں حال ہی میں تیسرے درجے کی کینسر کی تشخیص ہوئی۔اداکارہ نے نے اپنے خاندان سے پیار کا اظہار کیا، وہیں انہوں نے بتایا کہ اپنے خاندان کی وجہ سے ہی وہ اس بیماری سے لڑنے کو تیار ہیں۔اداکارہ نے اپنے دونوں بیٹوں اور بیٹیوں سمیت پوتوں کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ انہیں ’اوورین اور پیریٹونیل کینسر‘ لاحق ہوا ہے۔نفیسہ علی نے بھارتی ریاست بنگال کے شہر کولکتا میں مسلم گھرانے میں پیدا ہوئیں، زمانہ طالب علمی میں وہ اسپورٹس میں دلچسپی رکھتی تھیں اور انہوں نے سوئمنگ کے نیشنل ایوارڈز بھی حاصل کیے۔ نفیسہ علی 1976 میں مس فیمینا انڈیا منتخب ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے مس انٹرنیشنل کے مقابلہ حسن میں بھی حصہ لیا، جس میں وہ دوسری رنر اپ منتخب ہوئیں۔انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز بنگالی فلموں سے کیا، تاہم 1979 میں انہوں نے ہندی فلموں میں بھی کام کیا آغاز کیا اور ان کی پہلی فلم ’جنون‘ تھی۔ نفیسہ علی نے امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کی فلم ’میجر صاحب، اکشے کمار کی بے وفا، لائف ان اے میٹرو اور یملا پگلا دیوانہ سمیت دیگر فلموں میں کام کیا۔نفیسہ علی نے سیاست میں بھی حصہ لیا اور 2004 میں کولکتا سے لوک سبھا کی رکن منتخب ہوئیں، انہوں نے 2009 میں بھی انتخابات میں حصہ لیا، تاہم وہ جیت نہیں سکیں۔نفیسہ علی نے بھارتی فوج کے کرنل سے شادی کی، جو پولو کے بہترین کھلاڑی بھی ہیں۔نفیسہ علی سے قبل عرفان خان کو بھی نیورو ایندو کرائن ٹیومر، سونالی باندرے اور آیوشمن کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ کشیپ کو بھی بریسٹ کینسر لاحق ہوا تھا۔عرفان خان لندن اور سونالی باندرے نیویارک میں زیر علاج ہیں، جب کہ طاہرہ کشیپ نے سرجری بھی کرالی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…