پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

رنبیر کپور اچانک عالیہ بھٹ کو نظر انداز کرنے لگے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور طویل رفاقتوں کے بعد اب اچانک ہی عالیہ بھٹ کو نظر انداز کرنے لگے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’برہمسترا‘ کے سیٹ سے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ایک تصویر لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر

وائرل ہو گئی ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں اداکار ساتھ تو بیٹھے ہیں لیکن دونوں کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے دیکھی جانے والی قربت اب دوری کی شکل اختیار کیے ہوئے ہے۔تیزی سے وائرل ہونے والی اس تصویر میں رنبیر کپور موبائل استعمال کرنے میں مشغول ہیں۔ جب کہ عالیہ کے چہرے سے کرب جھلک رہا ہے کیوں کہ ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہنے والی عالیہ کے مرجھائے چہرے کی وجہ رنبیر بھی ہوسکتے ہیں جوکہ سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون کی رنویر سنگھ سے شادی کی وجہ سے ذہنی طور پر پریشان ہیں۔دوسری جانب فلم بینوں کا ماننا ہے کہ یہ تصویر فلم کے سیٹ کی بھی ہوسکتی ہے جس میں عالیہ چہرے پر دکھ کا پہاڑ سجائے بیٹھی ہیں۔عالیہ اور رنبیر کے درمیان شروع ہونے والی قربت کی وجہ اْن کی نئی آنے والی فلم ’برہمسترا‘ ہے جہاں سے دونوں اداکاروں کے درمیان قربتیں خبروں کی زینت بننا شروع ہوئیں یہاں تک کہ دونوں اداکاروں کی فیملیز نے رنبیر کی سالگرہ کے موقع پر 2020ء میں ان کی شادی کرانے کا بھی فیصلہ کیا جب کہ ان کی یہ فلم 2019ء میں کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…