پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں ابھرتے پاکستانی فنکاروں کو متعارف کرانے کا فیصلہ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیلاس (این این آئی) وکی انٹرٹینمنٹ کے سی ای او وقار چشتی اور پاکستان کی معروف خوبرو ماڈل امبر ایوب جو وکی انٹرٹینمنٹ کی صدر بھی ہیں، انہوں نے وکی انٹر ٹینمنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے امریکہ بھر میں پاکستان کے باصلاحیت نوجوان فنکاروں کو متعارف کرانے سے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ہے۔ڈیلس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماڈل امبر ایوب کا کہنا تھا

کہ انہوں نے وقار چشتی کے ہمراہ اس مشن کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کی ابھرتی ہوئی ماڈلز، فنکاروں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے۔ تاکہ پاکستانی فنکاروں کی مدد کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں پاکستان کے نئے نوجوان فنکاروں اور ماڈلز کی حوصلہ افزائی کی جا ئے جس کے لیے انہوں نے ایک جامع پروگرام مرتب دیا ہے، جس کے تحت امریکہ کے مختلف شہرو ں میں فیشن شو اور تفریحی کنسرٹ منعقدکیے جائیں، جہا ں پاکستان کا کلچر اور پاکستانی مصنوعات کو بھی متعارف کرایا جائے اس سلسلے میں مختلف بڑے شہروں میں ایونٹ منعقدہ کرنے والے آرگنائزروں سے بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گو کہ کئی کمپنیاں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کراتی ہیں جس کے لیے بازاروں کا انعقاد کیا جاتا ہے، تاہم تفریح اور ان کی مصنوعات کی نمائش کے لیے ہم پاکستان سے ایسے باصلاحیت نوجوان ماڈل اور فنکاروں کو یہاں لے کر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن کو ماضی میں ایسے مواقع میسر نہ ہو سکے ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف ڈئزائنروں سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…