ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکاروں کی نئی جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکاپڈوکون اٹلی میں شادی کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئے، اس موقع پر دونوں نے میڈیا کیلئے خصوصی پوز بھی دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کا نیا شادی شدہ جوڑا دپیکا اور رنویر سنگھ آج صبح ممبئی پہنچے ،دونوں کو سیکیورٹی کے حصار
میں ائیرپورٹ سے نکالا گیا۔ اپنی واپسی کے موقع پر دونوں نے ایک جیسے رنگوں کے کپڑے پہن رکھے تھے۔ رنویر سنگھ کی رہائش گاہ کے باہر دونوں نے میڈیا کے سامنے آ کر خصوصی پوز بھی دیا۔دپیکا اور رنویر اپنے دوستوں کیلئے بنگلور میں 21 نومبر اور ممبئی میں 28 نومبر کو تقریب کا انعقاد کریں گے۔