ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ ادا کار سلمان خان کو بھارتی سر زمین میں پاکستانی جھنڈے کو لہرانا مہنگا پڑ گیا ٗاور انہیں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کو بھی جلد ختم کرنا پڑا۔دکن کیرونیکل کے مطابق سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’بھارت‘ کے ایک سین شوٹ کرانے کے لیے ہندوستانی سرزمین پر پاکستانی جھنڈا لہرایا جو انہیں مہنگا پڑ گیا
اور مقامی افراد نے ان کے خلاف شکایت درج کروادی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ بھارت کیلئے سلمان خان کو اسی سین کی شوٹنگ پاک ٗبھارت سرحد واہگہ بارڈر پر کرنی تھی تاہم سیکیورٹی وجوہات پر انہیں وہاں شوٹنگ کی اجازت نہیں ملی۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے بھارتی ریاست پنجاب کے ایک علاقے میں مصنوعی واہگہ بارڈر تیار کروایا، جہاں پاکستانی جھنڈا بھی نصب کیا گیا اور اسے ہواؤں میں لہرایا گیا۔اپنی سر زمین پر سبز ہلالی پرچم لہرائے جانے کے بعد مقامی افراد سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے سلمان خان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروادی۔علاوہ ازیں مقامی افراد نے اس ہوٹل کا گھیراؤ بھی کیا، جہاں سلمان خان، کترینہ کیف سمیت فلم کے دیگر اسٹاف کے ساتھ ٹھہرے ہوئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماحول کشیدہ ہونے اور مقامی افراد کے غصے کے باعث سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کو جلد ختم کرنا پڑا اور وہ جلد ہی پنجاب سے ممبئی چلے آئے۔ بالی ووڈ ادا کار سلمان خان کو بھارتی سر زمین میں پاکستانی جھنڈے کو لہرانا مہنگا پڑ گیا ٗاور انہیں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کو بھی جلد ختم کرنا پڑا۔دکن کیرونیکل کے مطابق سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’بھارت‘ کے ایک سین شوٹ کرانے کے لیے ہندوستانی سرزمین پر پاکستانی جھنڈا لہرایا جو انہیں مہنگا پڑ گیا اور مقامی افراد نے ان کے خلاف شکایت درج کروادی۔ سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’بھارت‘ کے ایک سین شوٹ کرانے کے لیے ہندوستانی سرزمین پر پاکستانی جھنڈا لہرایا جو انہیں مہنگا پڑ گیا