جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

احسن خان کی رہنمائی سے میرے کام میں نکھار آتا ہے : کبریٰ خان

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستانی ماڈل واداکارہ کبری خان نے کہاہے کہ اداکار احسن خان کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ میری رہنمائی کرتے ہیں جس سے میرے کام میں نکھار بھی آرہا ہے اور اعتماد میں اضافہ بھی ہو رہا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار احسن خان اور اداکارہ کبری خان ڈرامہ سیریل ’الف ‘کی ریکارڈنگ کیلئے نتھیا گلی میں موجود ہیں ۔ دونوں اداکار ڈرامہ الف میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔سیریل کے ہدایتکار حسیب حسن، رائٹرعمیرہ احمد ، پروڈیوسر ثنا شاہنواز

اور ثمینہ ہمایوں سعید ہیں جبکہ دیگرکاسٹ میں حمزہ علی عباسی، سجل علی،کبریٰ خان، صدف کنول، منظرصہبائی اور چائلڈسٹار پہلاج حسن شامل ہیں۔ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کبری خان نے کہا کہ احسن خان کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ میری رہنمائی بھی کرتے ہیں جس سے میرے کام میں نکھار بھی آرہا ہے اور اعتماد میں اضافہ بھی ہو رہا ہے جبکہ احسن خان نے کہا کہ الف موضوع کے حوالے سے منفرد ڈرامہ سیریل ہو گی، ڈرامہ کے ڈائریکٹر بھرپور محنت کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…