ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ فلم ٹھگز آف ہندوستان نے ’باہو بلی2‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ۔بگ بی امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم کمائی میں تو وہ کامیابی نہیں حاصل کرسکی جس کی اس سے توقع تھی ۔یہ فلم اب تک بھارتی سینماء کی تاریخ کی ناکام ترین فلموں میں بلند ترین پوزیشن حاصل کرچکی ہے اور روزانہ ہی اس فلم سے
متعلق کوئی نہ کوئی بری خبر سامنے آتی ہے لیکن ’ٹھگز آف ہندوستان’ بالی ووڈ کی تاریخ کی پہلی فلم ہے جس کے ٹریلر نے یوٹیوب پر 10کروڑ ’ویوز یاہٹس’ حاصل کر کے ’باہو بلی 2‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔فلم کا تقریبا تین ماہ قبل ریلیز ہوا تھا جسے دس کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے فلم کے ٹریلر کو 14 لاکھ لوگوں نے پسند بھی کیا ہے۔