نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ کی سپر ہیرو ایکشن انڈونچر فلم ‘ایکوامین’ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایت کار جیمز وان کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کے سمندروں پرحکومت کرتا ہے اور دشمنوں سے بچاتے ہوئے حفاظت کرتا ہے۔غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ایکوامین اٹلانٹس کے پانیوں پر حکومت کرتا تاہم جب زمین پر جاری برائی کی طاقتوں سے جنگ پانی کا رخ کرلیتی ہے تو اس وقت ایکوامین اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس بدی کی قوتوں
کا مقابلہ کرتا ہے۔پیٹر سیفران اور روب کوون کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اسٹار جیسن ممووا نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ امبر ہیرڈ، ڈولف لنگرین، ولیئم ڈیفوئے، پیٹرک ولسن، اور نکول کڈمین سمیت کئی فنکار اہم کرداروں مین جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ایک سو ساٹھ ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچرڈی سی انٹرٹینمنٹ اور وارنر بروس کے بینر تلے رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔