بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے شادی کیلئے کتنے کمروں کا ہوٹل کروایا، مجموعی خرچہ کتنے کروڑ روپے آئیگا، تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (این این آئی)بولی وڈ کے رومانٹک جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 14 نومبر کو یورپی ملک اٹلی کے معروف سیاحتی مقام ’لیک کومو‘ میں جنوبی بھارتی انداز میں ہوئی۔چوں کہ دپیکا پڈوکون کا تعلق جنوبی ہندوستان اور کے ہند آریائی نسل سے ہے، اس لیے ان کی شادی کونکنی انداز میں ہوئی۔ تاہم جوڑے نے سندھی روایات کے مطابق بھی 15 نومبر کو ایک بار پھر شادی کی۔

جوڑے نے سندھی روایات میں اس لیے شادی کی، کیوں کہ رنویر سنگھ کا تعلق سندھی نسل سے ہے۔اگرچہ دونوں کی شادی میں انتہائی کم مہمان شامل ہوئے۔تاہم ان کی شادی کے حوالے سے دوسری اہم معلومات نے لوگوں کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر اور دپیکا نے جس سیاحتی مقام پر شادی کی اس کا شمار دنیا کے مہنگے، پر تعیش اور معروف مقامات میں ہوتا ہے۔لیک کومو میں ان سے پہلے بھی کئی شوبز شخصیات شادی سمیت دیگر رسومات کی تقریبات منعقد کر چکی ہیں۔اکانامکس ٹائمز کے مطابق دونوں کی شادی معروف سیاحتی مقام لیک کومو کے پر تعیش قصبے ولا ڈیل بالبیانیلو کے پر تعیش ہوٹل میں ہوگی۔رپورٹ کے مطابق جزیرہ نما یہ علاقہ رومن دور سے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے اور اس کا شمار نہ صرف اٹلی بلکہ یورپ کے گہرے جزیروں میں بھی ہوتا ہے۔انڈیا ٹوڈے کے شوبز صحافی سشانت مہتا کے مطابق رنویر اور دپیکا نے شادی کے لیے 75 کمروں پر مشتمل شاندار ولا کو بک کرایا۔ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کے لیے اسی علاقے میں موجود ایک ریزورٹ کی بکنگ کرائی گئی ہے، جس میں 4 پر تعیش ریسٹورانٹ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس ریزورٹ میں جہاں پر تعیش ریسٹورانٹ ہیں، وہیں اس میں ایک دیدہ زیب بار بھی موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق رنویر اور دپیکا کی شادی کے لیے جس ریزورٹ کو بک کیا گیا ہے، اس میں 4 کانفرنس رومز اور کشادہ سوئمنگ

پول کے علاوہ صحن بھی موجود ہے۔اس ریزورٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک تیرتا ہوا سوئمنگ پول بھی ہے، جو علاقے میں موجود سمندر میں تیرتا رہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس ریزورٹ کے 75 کمرے ہیں، جن کو 17 نومبر تک بک کیا گیا ہے اور ہر کمرے کا ایک دن کا کرایہ 40 ہزار روپے تک ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ

جوڑے کی جانب سے شادی کے لیے بک کیے گئے ریزورٹ پر مجموعی خرچہ 3 کروڑ روپے تک آئے گا۔شادی کی رسومات اگرچہ اس ریزورٹ کے اندر نہیں ہوں گی، تاہم جہاں رسومات ہوں گی وہ جگہ اس کے بہت قریب ہے اور ممکنہ طور پر دولہا اور دلہن شادی کی رسومات کے بعد بذریعہ سمندر اس ریزورٹ میں پہنچیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…