روم (این این آئی) بالی وڈ جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے شادی کی تقریبات کے لیے اٹلی کے خوبصورت ترین مقام’’لیک کومو‘‘ کا انتخاب کیا ہے جہاں مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا۔بولی وڈ اسٹارز دپیکا اور رنویرسنگھ کی شادی خبروں کی زینت بنی ہوئی تھی اور اس حوالے سے تقریبات کی خبریں میڈیا میں آرہی تھیں۔ تاہم اب دونوں بولی وڈ اسٹارز
اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ۔ لیکن انکی شادی کی تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ انکی شادی روایتی سندھ اسٹائل میں ہوئی ہے اور دونوں نے اس حوالے سے روایتی لباس بھی زیب تن کیے ہیں ۔ابھی تک نوشادی شدہ جوڑے کی صرف دور سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں تاہم اب جوڑی نے اپنی تصاویر بھی اپنے مداحوں سے شیئر کی ہیں۔