ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ کو ان کی شادی پر ان کے فلمی ساتھیوں کی جانب سے مبارکبادوں کے ڈھیر لگا دیئے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ گزشتہ روز اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومومیں شادی کے بندھن میں بندھ گئے دونوں کی شادی کونکنی رواج کے مطابق انجام پائی اور جمعرات کو سندھی رواج کے مطابق شادی کی
تقریب منعقد کی گئی۔نئے شادی شدہ جوڑے کو بالی ووڈ سٹارز شاہ رخ خان، کرشمہ کپور، کرن جوہر، کپل شرما اورراکھی ساونت سمیت متعدد متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔اداکارہ کرشمہ کپورنے کہا بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کو ان کی جانب سے شادی کی بہت مبارکباد۔ شاہ رخ خان نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا جب انہوں نے دپیکا رنویر کی شادی کی خبر سنی تو وہ بہت خوش ہوئے تھے اور ان کا دل چاہ رہا تھا کہ دپیکا کو گلے لگا کر مبارکباد دیں اور ان سے کہیں بالکل ویسے ہی خوش رہنا جیسے میں اپنی شادی کے بعد خوش ہوں رنویر اوردپیکا کے لیے ڈھیر سارا پیار۔اداکارہ راکھی ساونت نے کہا جب ہم نے سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کی خبرسنی تو خوشی کے مارے رقص کرنا شروع کردیا تھا۔ہدایت کاروپروڈیوسرکرن جوہر نے دپیکا رنویرکی جوڑی کو سب سے خوبصورت جوڑی قراردیتے ہوئے دونوں کی نظر اتارنے کا مشورہ دیا۔کپل شرما نے دونوں کو دنیا کی سب سے خوبصورت جوڑی قراردیا۔ مادھوری ڈکشٹ نے بھی ٹوئٹر پر شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد یتے ہوئے کہا آپ کی زندگی کا نیا باب شروع ہوگیا ہے۔