لاہور(این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری میں ملکہ جذبات کہلانے والی لیچنڈاداکارہ بہاربیگم نے ماڈل واداکارہ لائبہ خان کو اپنی بیٹی بنا لیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاداکارہ لائبہ خان نے بہاربیگم سے ملاقات کی،اس موقع پر ان کے ہمراہ نعیم خان ودیگربھی موجودتھے،بہاربیگم نے لائبہ خان کی جانب سے اپنے میوزیکل نائٹ پروگرام میں
شرکت کرنے کے لئے دعوت قبول کرلی اور کہا کہ آج سے لائبہ خان میری بیٹی ہیں وہ جہاں بھی کہیں گی وہ جائیں گی ،اور لائبہ پروڈکشن گروپ بھی جوائن کرلیا۔ایک ملاقات کے دوران لائبہ خان نے بتایا کہ ماں ایک ایسا انمول خزانہ ہے کہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اس خزانے سے محروم نہ کرے۔