بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

فلم’ ’بھارت‘‘ کیلئے واہگہ بارڈر کا سیٹ بنانے کی تیاری

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کے لیے واہگہ بارڈر بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم نگری کے مقبول ترین اداکار سلمان خان ان دنوں بیک وقت ریئلٹی شو ’بگ باس‘ اور فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے مختلف شیڈول میں مکمل کیا جارہا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہی ممبئی کا شیڈول مکمل ہونے کے بعد اداکار سمیت فلم کی پوری ٹیم صوبے پنجاب کے شہر لدھیانہ کے لیے روانہ ہو گئی۔ذرائع کے مطابق سلو میاں کی فلم کے لیے

شہر لدھیانہ میں شوٹنگ کے شیڈول کی اصل وجہ واہگہ بارڈر کا نیا سیٹ ہے جسے اصل واہگہ بارڈر پر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شوٹنگ کی اجازت نہ ملنے کے باعث فلم میکرز کی جانب سے لدھیانہ شہر میں پورا سیٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھارت ‘ میں سلمان خان کے ہمراہ کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی اور کترینہ کیف کے علاوہ دیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور بھی شامل ہیں۔ یہ فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…