ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ ثروت گیلانی کا خواتین کی مرکزی کاسٹ پر مبنی فلمیں بنانے کا فیصلہ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ سیریز میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی دوست اداکاراؤں کے ساتھ مل کر ایک ایسا فلمی منصوبہ تیار کرنے کے لیے کوشاں ہیں، جس میں تمام اہم کام خواتین سر انجام دیں گی۔

اپنے ایک انٹرویو میں ثروت گیلانی نے بتایا کہ وہ اپنی ساتھی اور انتہائی گہری دوست اداکاراؤں ماہرہ خان، صنم سعید، اور آمنا شیخ سے مل کر ایک ایسا گروپ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہیں، جس کے تحت خواتین کی مرکزی کاسٹ پر خواتین کے مسائل پر فلمیں بنائی جائیں۔ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر ان کا ایسا گروپ بن گیا تو صرف خواتین کے مسائل پر نہیں بلکہ مرد حضرات کو درپیش مسائل پر بھی اچھی فلمیں بنائی جائیں گی۔اداکارہ کے مطابق وہ اور ان کی ساتھی اداکارائیں سرمایہ کاروں کو تلاش اور راضی کرنے کی کوشش کریں گی، جس کے بعد ایک گروپ یا کمپنی تشکیل دی جائے گی، جس کے تحت صرف خواتین فلم سازوں اور لکھاریوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نہ صرف اداکارائیں، ہدایت کار اور لکھاری بلکہ کیمرا اور اسپاٹ عملے کے لیے بھی خواتین کو بھرتی کیا جائے گا۔ثروت گیلانی نے واضح کیا کہ انہوں نے اور ان کی ساتھی اداکاراؤں نے دوسروں کی مرضی کا کام بہت کیا ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ وہ اپنی مرضی کا کام کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…