ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

دیپیکا اور پریانکا کے بعد ورون دھون کا بھی شادی کرنے کا اعلان

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون نے بھی شادی کا اعلان کردیا۔بالی ووڈ کے نامور فلم ساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو ’کافی ود کرن‘ کے نئے سیزن کی چوتھی قسط میں ورون دھون اور کترینہ کیف نے شرکت کی۔ جس میں انہوں نے کئی اہم باتیں بیان کیں اسی دوران ورون دھون نے اپنی شادی کا بھی اعلان کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شو ’کافی ود کرن ‘ کے میزبان کرن جوہر کی جانب سے پوچھے گئے کچھ دلچسپ سوالات کے جوابات میں ورون دھون نے شادی سے متعلق کہا کہ طویل عرصے سے جاری ملاقات اور

تعلق اب حتمی مراحل میں داخل ہورہا ہے اور وہ بہت جلد اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ورون نے کرن جوہر کے شو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اور کترینہ کیف بہت جلد پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے جس کی کہانی رقص و موسیقی پر مبنی ہوگی۔واضح رہے کہ ان دنوں بالی ووڈ میں اداکاروں کی شادی کا موسم اپنے عروج پر ہے جس میں اول نمبر پر رنویر اور دپیکا کی شادی ہے، دوسرے نمبر پر پریانکا چوپڑا اور نک جونز ہیں جوکہ رواں سال ہی شادی کے رشتے میں منسلک ہو جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…