جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلم’ ’رنگیلا راجہ‘‘ کو ریلیز کی اجازت نہ ملنے پر گووندا پھٹ پڑے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا فلم ’رنگیلا راجہ‘ کو ریلیز کی اجازت نہ ملنے پر پھٹ پڑے اور ریلیز میں تاخیر کو اپنے خلاف سازش قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کو ریلیز کرنے کی تاحال اجازت نہ ملنے پر گووندا نے کہا ہے۔

کچھ لوگوں کا مخصوص گروہ گزشتہ نو برس سے میرے خلاف سازش کر رہا ہے اور اسی وجہ سے میری فلم کو کسی بھی پلیٹ فارم پر ریلیز نہیں ہونے دیا جارہا جس کی تازہ مثال کچھ ہفتے قبل ریلیز ہونیوالی فلم ’فرائے ڈے‘ ہے جسے میڈیا کی جانب سے مثبت ردعمل پیش کیے جانے کے باوجود سنیماؤں سے دور رکھا گیا۔گووندا نے کہا کہ میں پہلے بھی خاموش تھا اور اب تک خاموش رہا لیکن سنسر بورڈ انڈسٹری کے مقبول ترین پروڈیوسر پہلاج نہلانی جی کی فلم کو کیسے روک سکتا ہے؟ وہ انڈسٹری کے معزز پروڈیوسر میں سے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں کئی فلمی ستارے متعارف کرائے۔اداکار نے مزید کہا کہ آج یہ بات افسوس کے ساتھ کہنی پڑ رہی ہے کہ ہماری انڈسٹری اس طرح کی نہیں تھی، اب ایسا لگتا ہے جیسے ہم کسی اور دنیا میں رہتے ہیں۔بھارتی پروڈیوسر نہلانی نے بھی سنسر بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کے سربراہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سربراہ نے جان بوجھ کر فلم کی ریلیز میں تاخیر کے لیے وقت پر فلم ’رنگیلا راجہ‘ نہیں دیکھی۔پہلاج نہلانی نے مزید کہا کہ مجھے8 دسمبر کو فلم کے ریلیز ہونے کی اْمید تھی لیکن سنسر بورڈ کے سربراہ نے فلم ’ ٹھگس آف ہندوستان‘ دیکھ لی تاہم میری فلم نہیں دیکھی اور بغیر کسی وجہ کے غیر ضروری سین ختم کرنے کی فہرست پکڑا دی دراصل وہ اس طرح کرکے مجھے سزا دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…