جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سورج پنچولی نے جیا خان کی خودکشی پر خاموشی توڑ دی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار سورج پنچولی نے اپنی سابق گرل فرینڈ اور اداکارہ جیا خان کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر برسوں بعد خاموشی توڑ دی ہے۔خیال رہے کہ جیا خان نے 2013 میں خود کو پھندہ لگا کر خودکشی کرلی تھی اور اپنے آخری خط میں سورج پنچولی پر زندگی تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ سورج پنچولی نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں اپنے خلاف 2013 سے

چل رہے جیا خان خودکشی کیس پر بات کی۔اداکار کے خلاف رواں سال کے آغاز میں جیا خان کی خودکشی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔سورج پنچولی نے لکھا کہ وہ اس بارے میں کیس کے خاتمے پر بات کرنا چاہتے تھے مگر چونکہ مقدمہ توقعات سے زیادہ لمبا ہوگا تو انہوں نے اپنے خیالات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے عدالت میں مقدمے کا سامنا تحمل اور احترام سے کیا، انہیں ایک قاتل، مجرم اور تشدد کرنے والا کہا گیا، جس نے انہیں اور خاندان کو افسردہ کردیا، مگر توقع ہے کہ مقدمے کا اختتام انصاف کے ساتھ ہوگا۔اداکار نے اس مشکل میں ان کا ساتھ دینے الوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ کیس شروع ہوا تو وہ بہت کم عمر تھے اور زندگی کو سمجھنے کی کوشش کررہے تھے میں کسی کو برا بھلا کہنے پر الزام نہیں دے سکتا کیونکہ میڈیا نے انہیں میری شخصیت کو ایسے ہی دکھایا تھا، مگر میں عفریت نہیں جیسا مجھے دکھایا جاتا ہے، میں جانتا ہوں کہ کسی کو بدترین سمجھنا بہت آسان ہے مگر خود کو بے گنا ثابت کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ اس کے لیے ایک طریقہ کار پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ان کے بقول اس مقدمے کے حوالے سے الزامات اور تصورات ہیں مگر انہیں ثابت نہیں کیا جاسکا، میں ہمیشہ سے اپنے والدین کو سرخرو کرنا چاہتا تھا، میں ہمیشہ سے ایک اچھا بیٹا بننے کی کوشش کرتا رہا ہوں اور گزشتہ 6 سال کے دوران میں نے اس خواب کی تعبیر کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…