جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے کرینہ کپور سے بدلہ لے لیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اداکارہ کرینہ کپور سے خفا بالی ووڈ کے صف اول ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے دیوالی پارٹی پر بے بو کو نظر انداز کرکے ان کی بے عزتی کردی۔یہ بات سب جانتے ہیں کہ سپر ہٹ فلم’رام لیلا‘ میں سنجے لیلا بھنسالی دپیکا پڈوکون سے پہلے کرینہ کپور کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن کرینہ کی جانب سے منع کرنے پر یہ کردار دپیکا کے حصے میں آگیا تاہم اس وقت سے سنجے لیلا بھنسالی کرینہ سے خفا ہیں۔حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی اورکرینہ کپور کا ایک دیوالی پارٹی کے دوران آمنا سامنا ہوا تو

بھنسالی کو دیکھ کر کرینہ انہیں دیوالی کی مبارکباد دینے گئیں، بھنسالی کرینہ کونظر انداز کرتے ہوئے دوسرے لوگوں سے بات کرتے رہے، سب کے سامنے نظر انداز کیے جانے اور بے عزتی ہونے پر کرینہ پریشان ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرینہ ’رام لیلا‘ کو منع کرنے کے بعد ایک بار پھر بھنسالی کی آنے والی فلم میں کام کرنے والی تھیں لیکن انہوں نے بھنسالی کی فلم کے بدلے کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ سائن کرلی جس کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کرینہ سے مزید خفا ہوگئے اور یہی غصہ انہوں نے پارٹی میں کرینہ پر نکالا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…