ممبئی (آئی این پی ) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورامریکی گلوکار نک جو نس کی شادی کی تصاویر انٹرنیشنل میگزین کی زینت بنیں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کئی انٹرنیشنل میگزین پریانکا اور نک کی شادی کی خصوصی تصاویر حاصل کر نے کی کو شش میں ہیں۔واضح رہے اس سے قبل بالی وڈ اداکاہ سو نم کپو ر اور آنند آہو جاکی شادی کی تصاویر بھی انٹرنیشنل میگزینز کی زینت بن چکی ہیں۔