منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ٹھگ آف ہندوستان‘ کے بعد 2.0 بھی ہیکرز کے نشانے پر

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی )بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو آن لائن لیک کرنے والی غیر قانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘ نے فلم2.0 کو بھی آن لائن لیک کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔بھارتی فلموں کو آن لائن لیک کرنے والی غیرقانونی ویب سائٹ ’تمل روکرز‘ نے فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو ریلیز کے ایک گھنٹے بعد ہی لیک کردیا تھا جس نے تمل فلم پروڈیوسرز کونسل کو تشویش میں مبتلا کردیا اور ٹی ایف پی سی نے ویب سائٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔لگتا ہے ویب سائٹ انتظامیہ پر اس دھمکی

کاکوئی اثر نہیں ہوا اور اب ویب سائٹ نے سپراسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم 2.0 کو بھی آن لائن لیک کرنے کی دھمکی دی ہے۔ غیرقانونی ویب سائٹ تمل روکرز نے 2.0 کو آن لائن لیک کرنے کی دھمکی ٹوئٹر پر دیتے ہوئے لکھا ’2.0 بہت جلد تمل روکرز‘ پر۔ہدایت کار شنکر کی سائنس فکشن فلم2.0، 543 کروڑ بجٹ سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم ہے۔واضح رہے کہ فلم 2.0 میں سپر اسٹار رجنی کانت، اکشے کمار اور ایمی جیکسن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، فلم رواں ماہ 29 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…