ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

امیتابھ بچن کو دیوالی پر پھلجھڑیاں جلانا مہنگا پڑگیا،سوشل میڈیا پر تنقید

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی (آئی این پی ) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو دیوالی پر پھلجھڑیاں جلانا مہنگا پڑگیا سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کی زد میں لے لیا۔ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی پر بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن پھلجھڑیاں جلاکر تنقید کی زد میں آگئے۔ تصاویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے ان پر کڑی تنقید کی ہے۔ایک صارف نے لکھا دیوالی پر پٹاخے جلانا بالکل بھی صحیح نہیں ہے اس سے ماحول میں آلودگی بڑھے گی، ایک صارف نے امیتابھ بچن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پٹاخے جلانا

بند کرو ایک پھلجھڑی بھی نہیں جب کہ کچھ لوگوں نے ماحول کو بچانے کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا امیتابھ جی ماحول کو آلودہ کررہے ہیں۔کچھ لوگوں نے امیتابھ بچن سے درخواست کرتے ہوئے کہا مہربانی کرکے پٹاخے نہ جلائیں، آپ ہمارے رول ماڈل ہیں، ہم آپ سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔واضح رہے بھارت میں بڑھتی آلودگی کے باعث بالی ووڈ کے متعدد ستاروں نے اس سال دیوالی کے موقع پر پٹاخے اور پھلجھڑیاں نہ جلانے کاعہد کیا تھا تاہم امیتابھ بچن نے اداکاروں کے اس عہد کو یکسر نظر انداز کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…