جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(این این آئی) ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اور مارول کامکس کی نئی اینیمیٹیڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’اسپائیڈر مین، ان ٹو دی اسپائیڈر ورس‘ کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔پیٹر ریمزے اورباب پرسیچیٹی کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اینیمیٹیڈ فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گرد گھوم رہی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح ہاتھوں سے جال نکالتے ہوئے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔مکڑی کی خصوصیت لئے یہ اسپائیڈرمین

برائی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے۔فل لارڈ اور کرس مِلرکی پروڈیو س کردہ اس فلم میں دلچسپ کمپیوٹر اینیمیٹیڈکرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈاداکارلیو شرائبر، شمیک مور، مہر شالا علی اوربرائن ٹائر ہینری کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔کولمبیا پکچرز، سونی پکچرز اینیمیشن اورمارول انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ برائی کے خلاف لڑتے اور انسانیت کی مدد کرتے سپر ہیروپر مبنی یہ ایکشن ایڈونچر اینیمیٹیڈ فلم سونی پکچرز کے تحت رواں سال 14دسمبرکو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…