اچانک لاپتہ ہونیوالی روحی بانوکا سراغ مل گیا، ماضی کی معروف اداکارہ کہاں سے ملیں ؟تفصیلات سامنے آگئیں

10  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور (این این آئی) ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو کی بہن نے ان کے لاپتہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔روحی بانو نفسیاتی مرض شیزوفرینیا میں مبتلا ہیں اور فاؤنٹین ہاؤس میں علاج کیلئے آتی جاتی رہی ہیں، جہاں ایک کمرہ ان کیلئے ہمیشہ مختص رہتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ روحی بانو کو ایک سال قبل ان کی بہن نفسیاتی ہسپتال ’فاؤنٹین ہاؤس‘ سے اپنے گھر لے گئی تھیں جس کے بعد سے ان کے

بارے میں کسی کو کچھ علم نہیں۔تاہم سابق اداکارہ کی بہن روبینہ نے ان کے لاپتہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ روحی بانو بالکل ٹھیک اور بھائی کے گھر ہیں جنہیں وہ جلد میڈیا سے ملوا دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنٹین ہاؤس میں روحی بانو صرف علاج کرانے جاتی تھیں۔واضح رہے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور صدارتی تمغہ برائے حْسن کارکردگی حاصل کرنیوالی روحی بانو کئی برسوں سے نفسیاتی مرض اور مالی مسائل کا شکار ہیں۔روحی بانو کی زندگی دکھوں سے بھری پڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…