منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عامر خان اور امیتابھ کی بلاک بسٹر فلم ٹھگز آف ہندوستان کی ریکارڈ کمائی ،جانتے ہیں پہلے ہی روز کتنے کروڑ کا بزنس کرلیا؟

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈسٹار عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ نے ریلیز کے پہلے روز کمائی کا ریکارڈ بنالیا ہے۔ عامر خان اور سٹار امیتابھ بچن فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔فلم گزشتہ روز دیوالی کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی گئی جس نے پہلے روز ہی کمائی کا ریکارڈ بنالیا ہے فلم نے پہلے روز 52 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرکے سابق سارے ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں۔فلم کے ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں کے ڈب ورژن نے مجموعی طور پر 52 کروڑ 25 لاکھ بھارتی

روپے کا بزنس کیا ہے۔ عامر خان کی ’ٹھگز آف ہندوستان‘ نے شاہ رخ خان کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کا ریلیز والے روز 44 کروڑ 97 لاکھ بھارتی روپے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور فلم کے ہندی ورژن نے نمائش کے روز 50 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کی ہے۔دوسری جانب ’فلم کچھ شائقین کو متاثر نہیں کرسکی یہی وجہ ہے سوشل میڈیا پر فلم پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔فلمی پنڈتوں نے ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے ریکارڈ بزنس کی وجہ ’دیوالی‘ کی چھٹی کو قرار دیا ہے اور آنیوالے دن فلم کی کمائی کیلئے اہم قرار دیئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…