منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

معروف سٹیج اداکار نسیم وکی کو گرفتار کر لیا گیا، کیا شرمناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انتہائی حیران کن وجہ سامنے آگئی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف سٹیج اداکار نسیم وکی کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری ، پولیس نے ایسا شرمناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ کنٹرول روم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کیلئے کال چلانا پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ چوہنگ لاہور میں معروف سٹیج اداکار نسیم وکی کی گرفتاری نے شوبز حلقوں میں ہلچل مچا دی تاہم نسیم وکی کچھ ہی دیر بعد رہا بھی کر دئیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نسیم وکی اپنی لینڈ کروزر کو کرولا کار کی جعلی نمبر پلیٹ لگا کر لاہور میں گھوم پھر رہے تھے۔ جب وہ ٹھوکر نیاز بیگ چوہنگ ناکے پر پہنچے تو سیف سٹی کے کیمرے نے اسے مانیٹر کرتے ہوئے نشان دہی کر دی کہ گاڑی کو جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی ہے جس پر ایس پی سیف سٹی نے ڈولن اہلکاروں کو وائرلیس پر کال نشر کر کے اس گاڑی کو قبضے میں لینے کا حکم دیا جس پر ڈولفن اہلکار سٹیج اداکار نسیم وکی کو گاڑی سمیت چوہنگ تھانے میں لے گئے اور پابندی سلاسل کر دیا تاہم سٹیج اداکار نسیم وکی کو سفارش پررات گئے نہ صرف رہا کر دیا گیا بلکہ وہ اپنی گاڑی بھی یہ کہہ کر ساتھ لے گئے ان کی گاڑی نان کسٹم پیڈ نہیں تاہم اسے نمبر پلیٹ لگواناابھی باقی ہے وہ صبح محکمہ ایکسائز سے نمبر پلیٹ حاصل کر لینگے۔ معروف کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ بطور رائٹر و ڈائریکٹر میں نے جیتنے بھی اسٹیج ڈرامے کیے ہیں ان سب کو توقع سے زیادہ کامیابی ملی ہے ، میں نے فیملیوں کے لئے اسٹیج ڈرامے شروع کیے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میرے اسٹیج ڈرامے کو دیکھنے کے لئے پرستار بڑی تعداد میں آتے ہیں ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہاب اسٹیج ڈرامہ ایک ہی ڈگر پر چل رہا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ نئے موضوعات کو سامنے لایا جائے جس میں طنز و مزاح ، کامیڈی اور میوزک شامل ہو تاکہ دیکھنے والوں کو

ایک اچھی تفریح میسر آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہمارے انگلینڈ میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے بھی توقع سے بڑھ کر کامیاب ہوئے ہیں جس پر تمام فنکاروں کی محنت شامل ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ نسیم وکی نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد دوبار ہ شوبز سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے اداکارہ مہک نور ،قیصرپیا ، حناء شیخ ، نشاء بھٹی اور اداکارہ فیروزہ کے ساتھ گوجرانوالہ کے کیپری تھیٹر میں نیا اسٹیج ڈرامہ باہو بلی پیش کیا تھا ۔ ڈرامہ کے مصنف رائٹر ،ڈائریکٹر وپروڈیوسر نسیم وکی تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…