بھارتی شائقین نے ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو اوسط درجے کی فلم قرار دیدیا

9  ‬‮نومبر‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش سمیت شائقین نے’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو اوسط درجے کی فلم قراردیدیا۔فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ آج بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی ہے۔ ریلیز سے قبل فلم سے متعلق بے شمار دعوے کیے گئے تھے تاہم بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش اور فلمی شائقین نے امیدوں کے برعکس ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو مایوس کن قراردیتے ہوئے اوسط درجے کی فلم قرار دے دیا۔بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں ہوتی۔

فلم کے پہلے گھنٹے میں شامل کیے گئے سینز اتنے خاص نہیں تھے، فلم کا پلاٹ روایتی فارمولا ٹائپ تھا، اسکرین پلے قدرے بہتر تھا، تاہم فلم کی اوسط درجے کی کارکردگی کے اصل ذمہ دار ہدایت کار ہیں۔صرف ترن آدرش ہی نہیں فلم دیکھنے والے دیگر شائقین نے بھی ٹوئٹر پر فلم کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے ایسی فلم کیوں کی؟ ایک اور صارف نے لکھا فلم کی کہانی اور کردار بہت ہی کمزور تھے، تایانکی نامی صارف نے لکھا فلم نہایت بورنگ ہے، اسے دیکھنا پیسے اور وقت کا ضائع کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…