جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جا ئینگے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا طویل دوستی کے بعد اب رشتہ ازدواج میں بھی منسلک ہونے والے ہیں اور ان کی شادی کی تاریخ بھی منظر عام پر آگئی ہے۔انوشکا ویرات، دپیکا رنویر اور پریانکا نک جونز کے بعد بھارتی میڈیا میں جس پریمی جوڑے کے سب سے زیادہ چرچے ہیں وہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی جوڑی ہے جنہوں نے اب اپنی طویل دوستی کو شادی میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔چند روز قبل ملائکہ اور ارجن کے قریبی ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی۔

دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں تاہم شادی کس تاریخ یا مہینے کو ہوگی اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی لیکن اب ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق دونوں اگلے سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔واضح رہے کہ اداکارہ ملائکہ اروڑا اورارجن کپور آج کل ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آرہے ہیں جب کہ گزشتہ روز کرن جوہر کی جانب سے دی جانے والی دیوالی کی پارٹی میں بھی یہ دونوں ہی شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…