ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے اپنی شادی میں بالی ووڈ ستاروں کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی میں شرکت کے لیے کسی بھی بالی ووڈ شخصیت کو دعوت نامہ نہیں دیا جائے گاجبکہ شادی کی تقریب میں صرف
قریبی دوست احباب اور رشتے دار شرکت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا اور نک نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کے بعدبھارتی شہر جودھ پور میں ایک گرینڈ استقبالیے کا اہتمام کیا جائے گا جس کا دعوت نامہ بالی ووڈ شخصیات کوبھی دیا جائے گا۔ واضح رہے پریانکا اور جونز یکم دسمبر کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔