پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بحرینی شیخ کوبھارتی اداکاروں سے ملاقات کا معاہدہ منسوخ کرنامہنگا پڑا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ کی ہائیکورٹ میں مصر کے ایک تاجر نے بحرین کے شاہی خاندان کے شیخ پر 3 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ ہرجانے کا مقدمہ کردیا۔انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق شیخ حماد عیسیٰ علی الخلیفہ پر الزام ہے کہ انہوں نے درجنوں بولی وڈ اسٹارز کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے کیے جانے والے معاہدے سے خود کو علیحدہ کرلیا تھا۔یہ معاہدہ انہوں نے مصر کے تاجر سے کیا تھا۔

جنہوں نے انہیں بھارت اور دبئی کے لکڑری ہوٹلز میں ‘فہرست میں شامل’ اداکاروں کے ساتھ 15 منٹ گزارنے کی پیشکش کی تھی، یہ فہرست انہوں نے خود تیار کی تھی۔بحرین کے بادشاہ کے کزن اور ملک کے نائب وزیراعظم کے بھتیجے کے بارے میں بتایا گیا کہ انہوں نے 26 بولی وڈ اسٹارز کی فہرست تیار کی تھی جن سے وہ ملاقات کے خواہشمند تھے، ان میں انیل کپور، امیتابھ بچن اور دپیکا پڈوکون شامل تھیں۔مصری تاجر احمد عدیل عبداللہ احمد کی جانب سے لندن کی ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست کے مطابق بحرین کے شیخ نے مذکورہ ملاقاتوں کے لیے فی کس 10 لاکھ 15 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے اور اضافی طور پر بونس اور اخراجات ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔لیکن بحرین کے شیخ نے جنوری سے مارچ 2016 کے درمیان ادتیا کپور، سلمان خان، شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ سے ملاقاتوں کے بعد صرف 20 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کے بعد خود کو معاہدے سے علیحدہ کرلیا۔دبئی میں مقیم مصری تاجر نے عدالت میں 3 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ کے ہرجانے کا دعویٰ کیا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم انہوں نے دیگر 22 بولی وڈ اسٹارز سے ملاقات کرانے کے لیے انتظامی معاملات کے سلسلے میں حاصل کرنی تھی۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ شیخ نے ٹائمز آف انڈیا فلم ایواڈ کے لیے 3 لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ کی رقم بطور اسپانسر ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاکہ وہ وہاں بولی وڈ ستاروں کے درمیان گھل مل سکیں لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔مصری تاجر کا کہنا تھا کہ کام کے دوران مثبت تعلقات قائم ہوئے لیکن مجھے دھوکہ دیا گیا۔دوسری جانب شیخ نے مصری تاجر کے دعوؤں کی تردید کی اور کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔عدالت میں جمع کرائے جانے والے جواب میں شیخ کا کہنا تھا کہ مصری تاجر کی جانب سے ان پر ڈالے جانے والے دباؤ کے باعث انہوں نے خود کو اس معاہدے سے علیحدہ کیا، جن کی جانب سے کثیر رقم کا مطالبہ کیا جانے لگا تھا اور ایسی ملاقاتیں کروانے کی خواہش کا اظہار کیا جارہا تھا جو ممکن نہیں تھیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…