پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اکشے کمار کو فلم ’’مشن منگل ‘‘ میں کاسٹ کر لیاگیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)اب بولی وڈ انڈسٹری اپنی فلموں کی کہانیوں کے لیے دنیا کے ساتھ ساتھ خلاء پر بھی نظر رکھی ہوئی ہے۔حال ہی میں اداکار شاہ رخ خان نے فلم’ ’سارے جہاں سے اچھا‘‘ میں خلاباز بننے کی حامی دی، وہیں اب بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار نے بھی ایسی ہی ایک فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اکشے کمار کو بھارت کے پہلے مریخ پر جانے کے مشن پر مبنی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔اس خبر کا اعلان اداکار نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔اس فلم کا نام’ ’مشن منگل‘‘ ہوگا، جس کی ہدایات

جگن شکتی دیں گے، جبکہ آر بالکی پروڈکشن کریں گے۔اکشے کمار نے اپنی ٹویٹ میں فلم کی کاسٹ کی تصویر بھی ریلیز کردی۔اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ ودیا بالن، نتھیا مینن، سوناکشی سنہا، تپسی پتو اور شرمن جوشی کام کرتے نظر آئیں گے۔مشن منگل کی شوٹنگ رواں ماہ ہی شروع ہوگی، جبکہ اکشے اس فلم میں کیا کردار ادا کریں گے یہ بات اب تک سامنے نہیں آئی۔خیال رہے کہ اکشے کمار نے فاکس اسٹار اسٹوڈیوز کے ساتھ تین فلمیں کرنے کا معاہدہ کیا تھا اور ’مشن منگل‘ ان ہی میں سے ایک فلم ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…