ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

کترینہ کیف فلم ’’زیرو‘‘ میں انوشکا کا کردار اداکرنے کیلئے رو پڑیں

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں فلم ’زیرو‘ میں اپنے کردار سے زیادہ انوشکا کا کردار پسند تھا اور وہ یہ کردار خود کرنا چاہتی تھیں۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں فلم ’زیرو‘

کی کاسٹ شاہ رخ خان، انوشکا شرما، کترینہ کیف اور فلم کے ہدایت کار آنند لال رائے فلم میں اپنے اپنے پسندیدہ کرداروں کے متعلق بات کرتے نظر آرہے ہیں۔فلم میں بوا سنگھ کا کردار نبھارہے شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں اپنے کردار سے زیادہ کترینہ کیف کا کردار پسند تھا اور وہ خود یہ کردار کرنا چاہتے تھے۔ کترینہ کیف نے فلم میں ببیتا کماری نامی سپر اسٹار کا کردار نبھایا ہے۔کترینہ کیف نے کہا کہ انہیں اپنے کردار سے زیادہ انوشکا کا کردار پسند تھا انہوں نے جب اسکرپٹ میں اس کردار سے متعلق پڑھا تو وہ آنند لال رائے کے سامنے رو پڑیں کہ مجھے یہ کردار کرنے دیں، تاہم ان کے حصے میں ببیتا کماری کا کردار آیا۔ انوشکا نے فلم میں دماغی فالج میں مبتلا سائنسدان عافیہ یوسفزئی کا کردار نبھایا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انوشکا شرما نے فلم میں اپنا پسندیدہ کردار بوا سنگھ کو قرار دیا جو شاہ رخ خان نے ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ بوا سنگھ کا کردارکرنا چاہتی تھیں۔واضح رہے کہ مزاح، جذبات اور دلچسپ مکالمات سے بھرپور فلم ’زیرو‘ کرسمس کے موقع پر 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…