ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اداکارہ انوشکا شرما اورکترینہ کیف کی نئی فلم زیرو کا ٹریلر ابھی منظر عام پر آیا ہی تھا کہ اس کے ٹریلر پر مختلف مزاحیہ ویڈیوز بننا شروع ہوگئی ہیں اور حد تو یہ کہ گزشتہ روز فلم ریزو کا ’کارٹون ورژن‘ بھی سامنے آگیا۔
جسے شاہ رخ خان نے بھی بیحد پسند کیا ہے۔بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم ڈائریکٹر آنند ایل رائے کی نئی فلم زیرو کا ٹریلر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر 2 نومبرکو ریلیز کیا گیا تھا جس نے 4 ہی دن میں 6 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔