لاہور(این این آئی) اداکارہ نیلم منیر کے بعد ماہرہ خان نے بھی چاکلیٹی ہیرو احسن خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار احسن خان کے مد مقابل فلم میں کام کرنے کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ احسن خان بڑے باصلاحیت اداکار ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا کسی بھی اداکارہ کیلئے اعزاز کی بات ہے اور میں بھی انکے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی
خواہشمند ہوں ۔انہوں نے کہاکہ احسن خان فن اداکاری کے ساتھ اپنی خوبصورت آنکھوں کی وجہ سے بڑے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ احسن خان بااخلاق انسان ہیں جس سے گفتگو کرتے ہوئے آپ کو قت کا احساس نہیں رہتا ۔خیال رہے کہ ماہرہ خان سے قبل نیلم منیر بھی احسن خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کااظہار کرچکی ہیں ،نیلم منیر احسن خان کیساتھ فلم ’’چھپن چھپائی ‘‘میں ہیروئن کا رول ادا کرچکی ہیں ۔