بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

دپیکا پڈوکون نے شادی کے لئے بیش قیمت منگل سوتر خرید لیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی شادی کے لیے ایک کروڑ روپے مالیت کا منگل سوتر خرید کر سب کو حیران کردیا۔دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی رواں سال کی سب سے بڑی خبر ہے، دونوں کے مداح اپنے پسندیدہ اسٹارز کی شادی سے متعلق ہر بات جاننے کے لیے بے تاب ہیں اور دونوں اداکاروں کی جانب سے شادی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ممبئی کی مشہور جگہ اندھیری سے اپنی شادی

کے لیے منگل سوتر خریدا ہے جس کی مالیت 1 کروڑ روپے ہے۔ انہوں گلے کے دو ہاروں کے ساتھ ساتھ اپنے ہونے والے شوہر رنویر سنگھ کے لیے بھی چین خریدی ہے۔کہا جارہا ہے کہ اداکارہ کا جیولری کی دکان کا دورہ طے شدہ تھا کیوں کہ دکان کو اپنے وقت سے آدھے گھنٹے قبل ہی عوام کے لیے بند کردیا گیا تھا۔رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی 14 سے 15 نومبر تک اٹلی میں انجام پائے گی جہاں شادی میں صرف مخصوص عزیزوں اور قریبی دستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…