جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بالی ووڈ : عامر خان کا ہراسانی میں ملوث افراد کیساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ جہاں می ٹومہم زوروں پر ہے اس دوران اداکارعامرخان کی جانب سے بھی اعلان کردیا گیا ہے کہ وہ ہراسانی میں ملوث افراد کیساتھ کام نہیں کریں گے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران بتایا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ کرن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ می ٹو مہم کے تحت سامنے آنے والے ناموں کے ساتھ ہم کام نہیں کریں گے اور ان سے کنارہ کشی اختیارکرلیں گے۔ اداکار نے کہا کہ خواتین سے ہراسانی صرف

فلم انڈسٹری تک محدود نہیں بلکہ یہ ان کی زندگی کے ساتھ ہے جو بہت بری اور دل دکھانے والی بات ہے۔ عامر خان نے کہا کہ ہراسانی میں ملوث افراد سے کنارہ کشی اختیار کرنا ہماری ذمہ داری ہے، لیکن میں یہ بھی سوچتا ہوں کہ غلط الزام سے کئی لوگوں کے کرئیربھی ختم ہوجائیں گے جو اپنی جگہ ایک غلط اقدام ہوگا۔ عامر خان نے کہا ہراسانی میں ملوث افراد کے نام جس طرح سامنے آرہے ہیں یہ پریشان کن بنتا جارہا ہے لیکن می ٹو مہم خواتین کی آوازبنی ہے جس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…