ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دپیکا کی شادی کے موقع کہا ہے کہ ان کیلئے دپیکا کی شادی خاص اہمیت رکھتی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی جو14 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام جھیل کومو میں ہوگی اس موقع پر بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کے لیے ڈریم گرل دپیکا پڈوکون کی شادی خاص اہمیت رکھتی ہے۔اس کی وجہ بناتے ہوئے شاہ رخ خان
نے کہا کہ دیپکا نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز ان کی فلم اوم شانتی اوم سے کیا تھا، فلم میں وہ ان کی ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں تھیں اور یہی وجہ ہے کہ دیپکا ان کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہیں۔ شاہ رخ خان نے ان کی شادی کے لیے نیک تمناو ں کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں دیپکا کی شادی بھی اسی طرح کامیابی سے ہمکنار ہو جیسے وہ اور ان کی اہلیہ گوری 27سالوں سے خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار ر ہے ہیں۔