ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ سائشا سہگل کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے سلطان داکار سلمان خان پسندیدہ اداکار ہیں ان سے بہت اچھی انڈرسٹینڈنگ ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے اداکارہ سائرہ بانو کی نواسی سائشا نے بتایا کہ ‘میں سلمان خان سے پہلی بار نانا (دلیپ کمار) کی سالگرہ پر ملی
تھی۔ ان سے ملنے کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا کہ میں بالی وڈ میں ہی کریئر بناؤں گی۔ سائشا کہتی ہیں، ‘سلمان خان کو آرٹ کی پہچان ہے۔ سالوں میں ہمارے بہت عمدہ تعلقات ایسے بن چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں کام کرنے یا نہ کرنے سے متعلق بھی سلمان خان سے مشورہ لیتی ہوں ۔ سائشا نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرتی ہیں کہ وہ دلیپ کمار کی نواسی ہیں۔