بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکارہ تبو نے اپنی 47 ویں سالگرہ منائی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ تبو 47 برس کی ہوگئیں‘اس سلسلے میں انہوں نے اپنے قریبی عزیزوں اور دوستوں کے ہمراہ سالگرہ منائی۔مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی کی بھتیجی تبسم ہاشمی عرف تبو 4 نومبر1971 کو بھارتی شہر حیدر آباد میں پیدا ہوئیں۔1983 میں اعلیٰ تعلیم کے لئے ممبئی منتقل ہوگئیں اور اپنی بہن فرح ناز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔تبو نے پندرہ سال کی عمر میں فلم ہم نوجوان میں مختصر سے کردار کے ساتھ کیرئیر کا آغاز کیا۔ پہلی بار تبو نے بونی کپور کی فلم پریم میں

سنجے کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا اور بہت جلد اپنی شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری پر چھا گئیں۔اجے دیوگن کے ساتھ فلم وجے پتھ میں بے مثال اداکاری پر تبو کو فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔ تبو کی دیگر یادگار فلموں میں ساجن چلے سسرال، جیت، بارڈر، وراثت، بیوی نمبر ون، ہم ساتھ ساتھ ہیں، ہیرا پھیری، چینی کم، بندہ یہ بنداس ہے، رانا اور حیدر شامل ہیں۔ماچس، وراثت اور چاندنی بار کو بھی تبو نے اپنی متاثر کن اداکاری سے مقبول بنایا اور بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سمیت کئی اعزازات پائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…