پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

ممبئی پولیس نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب کا مزہ کرکرا کردیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی)ممبئی پولیس نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب بند کراکے اس کا مزہ کرکرا کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان گزشتہ روز اپنی 53 ویں سالگرہ ممبئی کے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں اہل خانہ اور بالی ووڈ ستاروں کے ہمراہ منارہے تھے لیکن تقریب کا مزہ اس وقت کرکرا ہوگیا جب ممبئی پولیس وہاں پہنچی اور رات زیادہ ہونے پر تقریب ختم کرادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عام طور پر ریستوران رات دیر تک نہیں کھلے ہوتے اور ایک بجے تک بند ہوجاتے ہیں لیکن شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب رات دیر 3 بجے تک جاری رہی اور تقریب میں بلند آواز سے

گانے بجائے جارہے تھے۔ ممبئی پولیس نے اس عمل میں دخل اندازی کرتے ہوئے مالکان سے کہا کہ وہ تقریب بند کردیں جس کے بعد شاہ رخ خان دوستوں کے ہمراہ ریسٹورنٹ سے باہر آگئے۔واضح رہے شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب ان کی نئی آنے والی فلم ’’زیرو‘‘ کے ٹریلر جاری ہونے کی خوشی میں رکھی گئی تھی جس کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔شاہ رخ خان فلم ’’زیرو‘‘ میں اپنی زندگی کا سب سے منفرد پستہ قد کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے اور ان کے ساتھ مرکزی کردار میں کترینہ اور انوشکا بھی دکھائی دیں گی اور یہ فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…