پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

رجنی کانت اور اکشے کی فلم’’ 2.0‘‘ کے ٹریلرنے دھوم مچادی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

چنائی(این این آئی) بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت اوراکشے کمار کی فلم 2.0 کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔سپراسٹار رجنی کانت اور ایکشن اسٹار اکشے کمار کی فلم 2.0 کے ٹریلر کا انتظار شائقین طویل عرصے سے کررہے تھے اب یہ انتظار ختم ہوا 2.0 کا ٹریلر

ریلیز کردیا گیا جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی، یوٹیوب پر ٹریلر کو چند ہی گھنٹوں کے دوران لاکھوں بار دیکھاجاچکاہے۔ٹریلر میں اداکار رجنی کانت ایک بار پھر روبوٹ چٹی کے روپ میں دنیا کو بچاتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب کہ اکشے کمار ڈاکٹررچرڈ کے کردار میں ڈراؤنے انداز میں بالکل ہی مختلف لگ رہے ہیں۔ فلم کے ٹریلر میں بہترین وڑوئل ایفیکٹس کا استعمال کیاگیا ہے۔بالی ووڈ فلموں میں ولن کی دھلائی کرتے ہوئے اکشے کمار اس فلم میں خود ولن کے کردار میں نظرآرہے ہیں، اکشے نے ڈاکٹر رچرڈ کے کردار کو اپنے کیریئر کا سب سے چیلنجنگ کردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم میں پہلی بار 4 ڈی ساؤنڈ تکنیک استعمال کی گئی ہے۔فلم کے ہدایت کار اور مصنف ایس شنکر نے فلم میں شامل وڑوئل ایفیکٹس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فلم میں وی ایف ایکس دو کمپنیوں نے دئیے ہیں کیونکہ ایک کمپنی کام پورانہیں کرپائی تھی لہٰذا ہمیں دوسری کمپنی سے وی ویف ایکس کروانے پڑے اسی وجہ سے فلم کو تیار ہونے میں ایک سال اور لگ گیا۔فلم 543 کروڑ کے بجٹ کے ساتھ نہ صرف بھارت کی بلکہ دنیابھر کی 10 میگا بجٹ فلموں میں شامل ہوگئی ہے، 2.0، 2010 کی بلاک بسٹر فلم ’روبوٹ‘ کا سیکوئل ہے جس میں رجنی کانت اور ایشوریارائے بچن نے مرکزی کردار ادا کیاتھا۔فلم’’2.0‘‘ کو29نومبر کو سینما میں 2 ڈی اور 3 ڈی میں پیش کیاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…