جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

شادی کی خبر سن کر دپیکا کو گلے لگانا چاہتا تھا : شاہ رخ خان

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ دپیکا کی شادی کی خبر سنی بہت خوش ہوا، انہیں گلے لگانا چاہتا تھا۔ایک انٹرویو میں کنگ خان نے کہا کہ جب میں نے فلم نگری میں قدم رکھا تھا اْس وقت میں نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور مادھوری ڈکشت کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے بتایا کہ جب ان اداکاراؤں کی شادی ہوئی اْس وقت میں اداکار بن رہا تھا، اْس کے بعد اگلی نسل کی شادی ہوئی اور اب بالی ووڈ میں نئی نسل کی شادیاں ہو رہی ہیں، جس پر مجھے بے حد خوشی ہے۔

کنگ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں حسیناؤں کی شادی پر خوش ہی ہوسکتا ہوں کیونکہ ظاہری سی بات ہے میری شادی تو ہوچکی ہے۔انہوں نے رواں ماہ 14 اور 15 تاریخ کو ہونے والی دپیکا اور رنویر کی شادی پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے یہ خبر سنی تو میں نے دپیکا کو فون کرکے مبارک باد دی، میں انہیں گلے لگانا چاہتا تھا، میں چاہتا ہوں کہ وہ ہمیشہ خوش رہیں۔شاہ رخ خان نے کہا کہ جب دونوں کی شادی کا دعوت نامہ آئے گا تو ہم سب مل کر ضرور شادی کا جشن منائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…