ممبئی (این این آئی)کینسر سے نبرد آزما بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے نے کہا ہے کہ کیمو تھراپی سے میری آنکھیں کمزور ہو گئیں تھیں جس کی وجہ سے میں گھبراہٹ کا شکار ہو گئیں تھی۔بالی ووڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی نئی آنیوالی کتاب کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ انہیں یہ کتاب مکمل کرنے میں لمبا عرصہ لگا کیونکہ کیمو تھراپی کی وجہ سے میری آنکھیں کمزور ہو گئیں تھیں انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی انکشاف کیا کہ کچھ دن قبل وہ اسی لئے پریشان اور
گھبراہٹ کا شکار ہو گئیں تھیں ، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ اب بہتر محسوس کر رہی ہیں۔سونالی بیندرے کینسر کیخلاف دلیرانہ جدوجہد کی علامت بن گئی ہیں اور ان کے اقدامات کو زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔انہوں نے کینسر کی تشخیص کے بعد کتابوں سے دوستی کر لی اورکتابیں لکھنے کا آغاز کیا۔با ہمت سونالی اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنی خیریت کی خبر مداحوں اوردوستوں کو دیتی رہتی ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتی نظر آتی رہتی ہیں۔