اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

وکیل کا گاؤن کیوں پہنا؟ امیتابھ بچن قانونی شکنجے میں پھنس گئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی(این این آئی) بالی ووڈ کے شہنشاہ بگ بی کو دہلی بار کونسل کی جانب سے ایک اشتہار میں وکیل کا گاؤن پہننے پرقانونی نوٹس جاری ہوا ہے۔میگا اسٹارامیتابھ بچن کو ایک دلچسپ کیس میں دہلی بارکونسل کی جانب سے نوٹس جاری ہوا ہے۔ دہلی بارکونسل نے امیتابھ بچن کوایک اشتہارمیں وکیل کا لباس پہننے پر نوٹس جاری کیا ہے۔ امیتابھ کے ساتھ بھارت کی معروف مصالحہ کمپنی اوریوٹیوب کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیتابھ بچن نے حکام کی اجازت کے

بغیر اشتہار میں وکیل کا لباس پہنا لہٰذا انہیں اوراس میں شامل دیگر افراد اور اداروں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اشتہارات کو فوری طور پر روکنا ہوگا، بھارتی بارکونسل اور دیگر ریاستوں کی بارکونسلز مستقبل میں کسی بھی اشتہار میں وکیلوں کا لباس پہننے کی اجازت نہیں دیں گی۔ اس کے ساتھ ہی نوٹس میں شامل اداکار اوراداروں کو10 روزکے اندر جواب داخل کرنے کا کہا گیا ہے ورنہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…