نیویارک (این این آئی)امریکی گلوکارہ، موسیقار، ڈانسر، فیشن ڈزائنر اور لکھاری جینیفر لوپیز جنہیں پیار سے ’جے لو‘ بھی کہا جاتا ہے۔اگرچہ وہ ہمیشہ ادھیڑ عمری میں کم عمر اور خوبرو لڑکیوں کی طرح نظر آنے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، تاہم اس بار وہ اپنے ایک فوٹو شوٹ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔49 سالہ جینیفر لوپیز کے تازہ فوٹو شوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پر آتے ہی وائرل ہوگئیں۔
اور لوگوں کو یقین ہی نہیں آیا کہ وہ تصاویر میں کسی ایسی خاتون کو دیکھ رہے ہیں، جنہوں نے تقریبا 50 بہاریں دیکھی ہیں۔جینیفر لوپیز نے دراصل فیشن میگزین ’ان اسٹائل’ کے لیے کرائے گئے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جن میں سے ایک تصویر میں انہیں سپر ہیرو کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔جینیفر لوپیز کے فوٹو شوٹ کی تصاویر ’ ان اسٹائل’ میگزین نے بھی اپنے سوشل اکاؤنٹس پر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔اگرچہ جنیفر لوپیز نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر فیشن میگزین کے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کیں، تاہم ان کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی اور لوگوں نے اظہار کیا کہ انہیں یقین ہی نہیں ہو رہا کہ وہ کسی 49 سالہ خاتون کو دیکھ رہے ہیں۔فیشن میگزین نے جینیفر لوپیز کی سبز رنگ کے لباس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اب تک کی اداکارہ کی سب سے بولڈ تصویر ہے۔جینیفر لوپیز کی وائرل ہونے والی تصویر میں انہیں سبز رنگ کے سپر ہیرو کردار جیسے لباس میں دکھایا گیا ہے، تاہم ان کے بال کھلے ہوئے ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے جسم کا ایک حصہ تقریبا لباس کے بغیر نظر آ رہا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ گلوکارہ، اداکارہ و ڈانسر نے فوٹو شوٹ میں اس طرح کی تصویر کھچوائی۔گزشتہ ماہ 18 اکتوبر کو بھی جے لو یعنی جینیفر لوپیز کی باڈی بلڈنگ کی ایکسرسائیز کرنے کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔