پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

’ٹھگ آف ہندوستان‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی۔بالی ووڈ میں’باہوبلی2‘ ڈھائی سو کروڑ ( 250کروڑ) بجٹ کے ساتھ بالی ووڈ کی اب تک کی مہنگی ترین فلم تھی تاہم اب ’ٹھگ آف ہندوستان‘ ’باہوبلی2‘ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سوا تین سو کروڑ (325کروڑ) بجٹ کے ساتھ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج بینر تلے بننے والی فلم’ ٹھگ آف ہندوستان‘میں اداکار عامر خان فرنگی نامی ٹھگ اور امیتابھ بچن خدا بخش عرف آزاد نامی قزاق کا کردار نبھارہے ہیں جب کہ اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ

بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔فلم کے مناظر کی عکسبندی میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے پروڈیوسرز نے اس فلم پر پانی کی طرح پیسہ لگایا ہے جس کے بعد ’ٹھگ آف ہندوستان‘بالی ووڈ کی اب تک کی مہنگی ترین فلم بن گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایک دن میں 50 کروڑ کمانے ہوں گے۔دوسری جانب فلم کی لاگت پوری کرنے کے لیے یش راج فلمز کمپنی فلم کا ٹکٹ 10 فیصد مہنگا کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے بعد ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کا ٹکٹ فلم ’سنجو‘ سے بھی مہنگا ہوجائے گا۔ فلم رواں ماہ 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…