ممبئی(این این آئی) نامور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونز کی محبت میں گرفتار ہونے کیوجہ بتا دی۔ پریانکا نے کہا میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بنانا چاہتی تھی جو نہ صرف میری اور میرے کام کی عزت کرے بلکہ میری زندگی بھر کی محنت کو سمجھے۔پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ کامیابی جو میں نے کئی برسوں میں کام کر کے حاصل کی وہ اس کی بھی عزت کرے، کسی بھی رشتے کو
قائم رکھنے کے لیے عزت اور بھروسہ بہت ضروری ہے۔ سابق ملکہ حسن نے کہا میں چاہتی تھی کہ میری زندگی میں شامل ہونے والا شخص یہ سوچ رکھتا ہو کہ اگر اس کا کام ضروری ہے تو میرا کام بھی ضروری ہے اور اس کے لیے جتنا اہم اس کا نظریہ ہو اتنی ہی اہم میری بات بھی ہو اور یہ وہ عزت ہے جو ایک دوسرے کو دی جاتی ہے۔ نک میں یہ تمام چیزیں موجود ہیں اس لیے میں ان سے شادی کررہی ہوں۔