ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کنگ خان کی فلم’زیرو‘کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے فلم دیکھنے کے لیے انتظار نہیں ہورہا۔بھارتی میڈیا میں ان دنوں ہر طرف کنگ خان کی فلم’زیرو‘کے چرچے ہیں،اداکار عامر خان پہلے ہی فلم کا ٹریلر دیکھ چکے ہیں۔گزشتہ روز ٹریلر دیکھنے کے بعد عامر خان نے اسے بہترین قرار دیتے ہوئے فلم میں کترینہ اورانوشکا کی اداکاری کو خوب سراہا۔
جب کہ کنگ خان کی اداکاری کے بارے میں انہوں نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ ٹریلر میں شاہ رخ سب پر سبقت لے گئے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر خان نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان سے فلم دیکھنے کے لیے انتظار نہیں ہورہا۔واضح رہے کہ فلم’زیرو‘میں شاہ رخ خان ڈبل رول ادا کررہے ہیں جن میں سے ایک پستہ قد کردار ہے، فلم میں کترینہ اور انوشکا کے علاوہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی، عالیہ بھٹ، کاجول، رانی مکھرجی اور ابھے دیول بھی مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔