جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز : شادی 2دسمبر کو جے پور میں ہوگی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا رواں سال امریکی گلوکار و اداکار نک جونس کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ان دونوں کی شادی دسمبر کی 2 تاریخ کو بھارتی شہر جے پور میں ہوگی، تاہم ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ابھی سے ہوچکا ہے۔

دراصل پریانکا چوپڑا نے امریکی شہر نیویارک میں اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے ایک ایونٹ منعقد کیا۔یہ ایونٹ پریانکا چوپڑا کا برائیڈل شاور تھا، برائیڈل شاور کی تقریب ہونے والی دلہن کے لیے منعقد کی جاتی ہے، جس میں لڑکی کو شادی سے قبل کافی توجہ دے کر خاص محسوس کروایا جاتا ہے، جبکہ اس موقع پر خوبصورت ملبوسات اور ڈانس کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔اداکارہ نے خود بھی اپنے انسٹاگرام پر اس ایونٹ کی یادگار تصاویر شیئر کی۔اس ایونٹ میں پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا کے ساتھ ساتھ پریانکا کی ساس ڈینس ملر جونس اور ہونے والی جیٹھانی ڈینیئل بھی موجود تھیں۔اپنے برائیڈل شاور میں پریانکا چوپڑا نے مرچیسا برینڈ کا ڈیزائن کردہ سفید رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا۔اس ایونٹ کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جبکہ اداکارہ کی ڈانس کرنے کی ایک ویڈیو بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی۔یاد رہے کہ رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی منگنی رواں سال جولائی میں امریکا میں ہوئی تھی، جس کے بعد ان دونوں کی روکے(پنجابی رسم) کی تقریب اگست میں ممبئی میں ہوئی تھی۔اس موقع پر نک جونس اپنے والدین کے ہمراہ امریکا سے بھارت آئے تھے۔36 سالہ پریانکا اور نک نے اس ہی موقع پر آفیشلی اپنی منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا، جبکہ اداکارہ نے اپنی انگوٹھی کی تصویر بھی فینز کے ساتھ شیئر کی، جس کی مالیت 3 کروڑ ہندوستانی روپے بتائی گئی ہے۔واضح رہے کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا سب سے پہلی بار 2017 کے کانز فلمی میلے کے ’میٹ گالا‘ پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔25 سالہ گلوکار نک جونس عمر میں پریانکا چوپڑا سے 10 سال چھوٹے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…