منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں بھی فلموں کے سیکوئل بننے لگے

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی فلم انڈسٹری کے نئے جنم کے بعد اچھی اچھی خبریں سْننے کو مل رہی ہیں۔ پاکستانی فلمیں 60کروڑ سے زائد کا بزنس کررہی ہیں اور سب سے اہم اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان فلموں کی سیکوئل بھی کام یاب ہورہے ہیں۔نوجوان ہدایت کار نبیل قریشی نے’ نامعلوم افراد‘ کی شان دار کامیابی کے بعد اس فلم کا سیکوٹل بنایاجسیزبردست رسپانس ملا۔ ان کی’ نامعلوم افراد ٹو‘

2017میں ریلیز کی گئی تھی۔اسی طرح پروڈیوسر اور ایکٹر ہمایوں سعید نے ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی غیر معمولی کامیابی کے بعد’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ کا اعلان کردیا تھا۔گزشتہ عید الالضحیٰ پر’ جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ ریلیز کی گئی جس نے 50کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ہدایت کار یاسر نواز نے’رانگ نمبر‘ کے سیکوئل بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔’رانگ نمبرٹو‘ کی کاسٹ میں سوہائے ابڑو کی بجائے نیلم منیر کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ آئندہ ماہ سے شروع ہوگی۔ہدایت کار بلال لاشاری بھی ’مولا جٹ ٹو‘ کی شوٹنگ مکمل کرچکے ہیں ۔ فلم 2019میں ریلیز ہوگی۔پروڈیوسر و اداکار علی ظفر نے بھی ’’طیفا ان ٹریبل‘‘ کے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس فلم پر تیزی سے کام جاری ہے۔پاکستانی فلموں کیچاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے انتقال کو چار دہائیاں گزرنے والی ہیں مگر ان کی مقبولیت میں کمی واقع نہیں ہوئی۔ ان پر فلمائے ہوئے گانوں کو آج بھی نِت نئے انداز سے پیش کیا جاتا ہے۔ایسا ہی کچھ پچھلے دِنوں وحید مراد اور زیبا بیگم کی 18مارچ 1966کو ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’ارمان‘ کے لیے احمد رشدی کا گایا ہوا مقبول گانا ’کوکوکورینا‘ کے ساتھ ہوا جسے موسیقی کے دیوانوں نے پسند نہیں کیا اور وحید مراد کے پرستاروں کو سخت تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔مذکورہ گانا جب گزشتہ ہفتے کوک اسٹوڈیو میں نئی گلوکارہ مومنہ مستحسن اور اداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے اَحد رضا میر کی آوازوں میں پیش کیا گیا تو شائقین موسیقی کے علاوہ سیاست دان بھی چیخ پڑے۔ حکمراں جماعت کی ایک وزیر نے یہ تک کہہ دیا کہ اس گانے کا قتل عام ہوا ہے۔دوسری جانب اس گانے کے موسیقار سہیل رعنا بھی سخت ناراض ہیں۔ وحید مراد کے صاحبزادے عادل مراد نے بتایا کہ ’ارمان‘ ہماری ذاتی

پروڈکشن تھی جو آج بھی ہمارے دل کے بہت قریب ہے لیکن امید نہیں تھی کہ ’کوکوکورینا‘ کے ساتھ ایساظلم ہوگا۔ارمان نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ بنائے تھے۔ اس فلم کے دیگر گانوں میں گلو کارہ مالا اور احمد رشدی کی آواز میں ’اکیلے نہ جانا‘ بھی بہت سپر ہٹ ہوا تھا۔ آج بھی یہ گانا میں بہت شوق سے سْنتا ہوں۔گزشتہ پانچ برسوں سے ہمایوں سعید فلم انڈسٹری کے بڑے اسٹار بن کر سامنے آئے ہیں حالانکہ وہ اس سے قبل بھی کئی فلموں میں کام

کرچکے ہیں مگر ان کی زیادہ فلمیں باکس آفس پر توجہ حاصل نہیں کرسکی تھیں۔’میں ہوں شاہد آفریدی‘ نامی فلم سے ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی اور پھر انہوں نے مسلسل کامیاب فلمیں دیں۔’ جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ کی کامیابی کے بعد اب 2019میں وہ فلم ’لوفر‘ بنانے جارہے ہیں۔حسب روایت اس فلم کا ٹائٹل رول وہ خود ہی ادا کریں گے۔ ’لوفر‘ کی کہانی معروف رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے لکھی ہے۔ فلم کی کہانی لاہور کے ایک علاقے کی سچی کہانی ہے جسے لاہور ہی میں فلمایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…